انسان دوستی کی کاوشوں سے ہماری وابستگی داؤد فاؤنڈیشن کے توسط سے نبھائی جاتی ہے۔
داؤد فاؤنڈیشن.
داؤد فیملی نے سیکھنے کے عمل اور تعلیم کے ذریعے افراد کو بااختیار کرنے کے وژن کے ساتھ 1960 میں داؤد فاؤنڈیشن (ٹی ڈی ایف) قائم کی۔داؤد ہرکولیس کارپوریشن کے تمام انسان دوست اقدامات ٹی ڈی ایف کے ذریعے عمل میں لائے جاتے ہیں۔ روایتی انداز میں اداروں کے قیام سے داؤد فاؤنڈیشن غیر رسمی تعلیم کے لئے جدید انٹرایکٹو ادارے متعارف کرانے کی کوشش کرتی رہی ہے یہ ادارے ہر ایک کی خدمت کے لئے قائم کئے گئے ہیں۔ رسمی تعلیم سے غیر رسمی تعلیم کی طرف منتقل ہونا ایک پر جوش عمل ہے، جس سے مختلف منصوبوں،جن میں زیادہ رواداری، حرکیات، باہمی روابط اور ان منصوبوں میں لوگوں کو شریک کرنے کے نئے طریقے آزمانے کا موقع ملتا ہے۔