الینگی ٹرمینل پاکستان لمیٹڈ
اینگرو الینگی ٹرمینل پرائیویٹ لمیٹڈ (ای ای ٹی ایل) نے پورٹ قاسم میں پاکستان کا پہلا مائع قدرتی گیس (ایل این جی) ٹرمینل ریکارڈ توڑ 335 دن میں قائم کیا۔ ای ای ٹی ایل ، ای ٹی پی ایل کا مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ ہے اور خطے میں سب سے زیادہ موٴثّر بہ لاگت ایل این جی ٹرمینلز میں سے ایک ہے۔ اس سے پیدا ہونے والے آر ایل این جی نے بجلی کی لاگت میں 40 فیصد کی کمی کی اور پاکستان بھر میں پیداواری صلاحیت اور معاشی بحالی بڑھائی۔